اپنی زمین کرکٹ، فٹبال وغیرہ کھیلنے کے لئے کرائے پر دینا کیسا ہے
*🌼 اپنی زمین کرکٹ، فٹبال وغیرہ کھیلنے کیلئے کرایہ پر دینا جائز ہے 🌼* ا________(💚)___________ مفتی صاحب کی بارگاہ میں عرض ہے کہ ہماری ایک زمین ہے ہم اسے کرایہ پر کھیلنے کے لیے دینا چاھتے مثلا cricket , foot ball اب جو کھیلنے آتے ہیں یہ آپس میں ناجائز شرائط کبھی کبھی لگاتے ہیں یعنی کبھی شرط پر کھیلتے ہیں مثلا جو ٹیم ھارے گی وہ کرایہ دیگی یا کبھی necker پر کھیلتے ہیں کہ ستر نظر آتا ہے وغیرہ ۔۔۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہمارا اسے کرایہ پر دینا جائز ہے؟ *المستفتی: عبداللہ محمد منصور، چندولال بارہ دری، حیدرآباد* ا________(💚)___________ *الجواب بعون الملک الوھاب* صورت مسئولہ میں آپ اپنی وہ زمین مذکورہ کاموں کیلئے کرایہ پر دے سکتے ہیں، کوئی حرج نہیں، کیونکہ معصیت اور گناہ کا تعلق نہ تو اس زمین سے ہے نہ آپ کے کرایہ پر دینے سے، گناہ کا تعلق کھیلنے والوں سے ہے، جس سے آپ برئ الذمہ ہیں چنانچہ امام ابوالحسین احمد بن محمد قدوری بغدادی حنفی متوفی ٤٢٨ھ فرماتےہیں *" 🖋️ولا بأس ببيع العصير ممن يعلم أنه يتخذه خمرا "* *{📔مختصرالقدور...