عوام کی فلاح و صلاح
✍️ ثناءالمصطفیٰ مصباحی دارالعلوم حنفیہ امام احمد رضا، لکھنؤ، یوپی، ہند ................................................................ *محرم کا دس روزہ پروگرام، کتنا مفید ہو سکتا ہے؟* ہم پرورش لوح وقلم کرتے رہیں گے جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے (فیض احمد فیض) آج کل مسلم معاشرے میں پروگرام کا رجحان بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے، محرم میں 10روزہ پروگرام، ربیع الاول میں 12روزہ پروگرام، ربیع الآخر میں 11روزہ پروگرام اور رجب المرجب میں 6روزہ پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ اپنے معاشرے میں لوگوں کا رجحان دین کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے اس کے لیے ہم انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ لیکن اس پروگرام کے دیرپا نتائج کیابربآمد ہوسکتے ہیں ہم نے کبھی اس پر غور کیا ہے؟ اب تو حال یہ ہوگیا ہے کہ بچوں بچوں کو تاریخ حسین و شہداے کربلا یاد ہے لیکن وہ ارکان اسلام، شعائر اسلام اور معمولات اسلام سے بالکل غافل ہیں۔ میری مراد یہ نہیں کہ آپ فضائل اہل بیت اور شہداے کربلا کا تذکرہ کرنا چھوڑ دیں بلکہ میری مراد یہ ہے کہ اگر اس پروگرام کو منظم طریقے سے کارآمد بن...